اسلامیہ کالج پشاور کے طلبہ کا دورہ پارلیمنٹ ہاؤس

  اسلامیہ کالج پشاور کے طلبہ کا دورہ پارلیمنٹ ہاؤس

اسلام آباد(اپنے رپورٹر سے)اسلامیہ کالج پشاور کے شعبہ شریعہ و قانون کے 64 رکنی طلبا وطالبات کے وفد نے فیکلٹی ممبران کے ہمراہ پارلیمنٹ ہاؤس کا دورہ کیا۔

وفد کو سینیٹ میوزیم کا دورہ کرایا گیا جہاں پر انہیں ایوان بالا کی تاریخ پر مبنی ڈاکومینٹری بھی دکھائی گئی۔ وفد نے سینیٹ میوزیم میں ملک کے ممتاز سیاستدانوں کے مجسموں اور تاریخی تصاویر میں دلچسپی کا اظہار کیا۔ بعد ازاں وفد نے سینیٹ ہال کا بھی دورہ کیا۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں