جے یو آئی کے زیر اہتمام تحفظ ختم نبوت و یکجہتی فلسطین ریلی

 جے یو آئی کے زیر اہتمام تحفظ ختم نبوت و یکجہتی فلسطین ریلی

ٹوبہ ٹیک سنگھ (نامہ نگار)جمعیت علمائے اسلام (ف) کے زیر اہتمام تحفظ ختم نبوت و یکجہتی فلسطین ریلی نکالی گئی،جس کی قیادت صوبائی جنرل سیکرٹری پنجاب مولانا نصیر احمد احرار نے کی۔۔۔

جبکہ ریلی میں ضلعی امیر مولانا محمد رائے پوری،مولانا حسن معاویہ، مولانا محمد،مولانا مجیب الرحمن لدھیانوی، مولانا حسان احمد طلحہٰ،مولانا مفتی رمضان،مولانا محمود الحسن،مولانا حمزہ عباسی،مولانا سہیل انور،مولانا یوسف ربانی،محمد افضل گجر،حافظ عمر فاروق لدھیانوی سمیت علمائے کرام،طلبہ،جمعیت علمائے اسلام کے کارکنوں اور شہریوں کی بڑی تعداد نے شرکت کی،ریلی رجانہ چوک سے شروع ہوکر ٹوبہ ٹیک سنگھ شہر پہنچی،جہاں صدر بازار کے باہر جھنگ روڈ پر ریلی کے شرکا سے خطاب کرتے ہوئے مولانا نصیر احمد احرار،مولانا محمد رائے پوری،مولانا حسن معاویہ،مولانا محمد،مولانا مجیب الرحمن لدھیانوی ودیگر مقررین نے کہا کہ ناموس تحفظ ختم نبوت کیلئے ہم اپنی جانوں کی قربانی دینے سے بھی دریغ نہیں کریں گے ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں