پولیس ڈرائیونگ سکول میں شہریوں کیلئے تربیتی کورس جاری

پولیس ڈرائیونگ سکول میں شہریوں کیلئے تربیتی کورس جاری

چنیوٹ(ڈسٹرکٹ رپورٹر)وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کی ہدایت پر ٹریفک حادثات کی روک تھام کیلئے عملی اقدامات کا سلسلہ جاری ہے ۔

 شہریوں کی سہولت کیلئے سٹیٹ آف دی آرٹ پولیس ڈرائیونگ سکول میں ڈرائیونگ کے تربیتی کورس جاری ہے ۔ پولیس لائن ڈرائیونگ سکول میں عوام کو جدید تقاضوں کے مطابق ڈرائیونگ سکھائی جاتی ہے ۔ پولیس ڈرائیونگ سکول میں 28 یوم کے کمرشل اور 14 یوم کے نان کمرشل کورسز کروائے جاتے ہیں۔ جدید ٹیکنالوجی کا استعمال کرتے ہوئے ٹریفک قوانین سے آگاہی کے لئے ملٹی میڈیا بریفنگ دی جاتی ہے ۔ اس حوالے سے ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر عبداﷲ احمد کا کہنا تھا کہ انٹرنیشنل طرز پر تربیت یافتہ ڈرائیورز کو ڈرائیونگ لائسنس کے حصول میں آسانی ہوتی ہے ۔رواں سال پولیس ڈرائیونگ سکول کے 21 بیجز ہو چکے ہیں ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں