خواتین کے ملکیتی اور وراثتی حقوق کا تحفظ اولین ترجیح :نبیلہ حاکم

خواتین کے ملکیتی اور وراثتی حقوق کا تحفظ اولین ترجیح :نبیلہ حاکم

فیصل آباد(خصوصی رپورٹر)ریجنل آفس خاتون محتسب پنجاب کے موثر اقدامات کی بدولت ریجن میں خواتین کے وراثتی وملکیتی110 کیسز حل ہوچکے ہیں۔۔۔

 اس دوران خواتین کو40 ایکڑ زرعی اراضی میں حصہ اور ایک ارب روپے کی وراثتی رقم مل چکی ہے یہ بات خاتون محتسب پنجاب نبیلہ حاکم علی نے دورہ فیصل آباد کے موقع پر ریجنل آفس پیپلز کالونی دفتر میں میڈیا سے گفتگو کے دوران کی۔ انہوں   نے کہا کہ خواتین کے ملکیتی اور وراثتی حقوق کا تحفظ اولین ترجیح ہے جس کے لئے ریجنل آفس سرگرم کردار ادا کر رہا ہے ۔انہوں نے بتایا کہ ڈویژن بھر کی انتظامیہ کی بھی مکمل معاونت حاصل ہے ۔انہوں نے کہا کہ تعلیمی اداروں سمیت جائے ملازمت پر خواتین کو پرسکون ماحول کی فراہمی کے لئے بھی محتسب پنجاب متحرک ہے ۔ خاتون محتسب پنجاب نے ریجنل دفتر میں وراثتی جائیداد کے کیسز کی سماعت کی اورحل کے لئے احکامات جاری کئے ۔انہوں نے مختلف وراثتی کیسز میں موقع پر ہی خواتین کو وراثتی حق دلوایا جس پر متاثرہ خواتین نے خاتون صوبائی محتسب کا شکریہ ادا کیا۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں