بی آئی ایس پی وظائف سے کٹوتی برداشت نہیں، روبینہ خالد

 بی آئی ایس پی وظائف سے کٹوتی برداشت نہیں، روبینہ خالد

اسلام آباد(سٹاف رپورٹر)چیئرپرسن بینظیر انکم سپورٹ پروگرام روبینہ خالد نے ملک بھر میں کفالت کی سہ ماہی قسط کے اجرا سے قبل انتظامات کا جائزہ لینے کے لیے۔۔۔

 بینظیر انکم سپورٹ پروگرام کے تمام زونل ڈائریکٹر جنرلز اور متعلقہ عملے کے ساتھ ورچوئل میٹنگز کیں۔ انہوں نے کہا مستحقین کے وظائف سے رقم کی کٹوتی برداشت نہیں کی جا ئیگی، ادائیگیوں کی تقسیم کے دوران بھگدڑ کے واقعات کو روکنے کے لیے لیڈی پولیس اہلکاروں کی تعیناتی کی جائے۔ سیکرٹری بینظیر انکم سپورٹ پروگرام عامر علی احمد اور ایڈیشنل سیکرٹری ڈاکٹر طاہر نور نے بھی ریجنل سٹاف سے بات چیت کی۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں