اسلام آباد پولیس کے میڈیکل الاؤنس میں 100 فیصد اضافہ

 اسلام آباد پولیس کے میڈیکل الاؤنس میں 100 فیصد اضافہ

اسلام آباد(دنیانیوز)آئی جی اسلام آباد کا اسلام آباد پولیس کے اہلکاروں اور افسران کو علاج کیلئے بڑا تحفہ، میڈیکل الاؤنس میں سو فیصد اضافہ کردیا، ملازمین کا میڈیکل الاؤنس 2 لاکھ 50 ہزار روپے سے بڑھا کر 5 لاکھ کردیا گیا۔

علاج معالجے کی رقم کی ادائیگی کیلئے ڈی آئی جی ہیڈکوارٹرز کی سربراہی میں کمیٹی بھی تشکیل دے دی گئی۔ ڈی آئی جی ہیڈکوارٹرز کمیٹی کے چیئرمین، اے آئی جی جنرل اینڈ ڈویلپمنٹ سیکرٹری، انچارج پولیس لائن ڈسپنسری، متعلقہ ڈویژن کے ایس ایس پی اور اے آئی جی کمیٹی کے ممبر ہوں گے، اے آئی جی جنرل کی جانب سے میڈیکل الاؤنس اور کمیٹی کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا گیا۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں