ڈاکوؤں نے شہریوں سے 5 لاکھ 37 ہزار روپے لوٹ لیے

 ڈاکوؤں نے شہریوں سے 5 لاکھ 37 ہزار روپے لوٹ لیے

راولپنڈی(خبرنگار)سرقہ بالجبر، سٹریٹ کرائم، چوری کی وارداتوں میں شہریوں کو 3 گاڑیوں، 13 موٹر سائیکلوں، لاکھوں روپے، موبائل فونز سے محروم کر دیا گیا۔

عون، جہانزیب اور مسعود کی گاڑیاں چوری کر لی گئیں۔ نامعلوم موٹر سائیکل سوار نے امیر معاویہ سے موبائل فون ، مصریال روڈ پر ڈاکوؤں نے ادویات کے سپلائیر توصیف سے 2 لاکھ روپے اور فارمیسی سے 20 ہزار روپے لوٹ لیے، دھمیال پولیس کو طارق اقبال سب انسپکٹر موٹر وے پولیس نے مقدمہ درج کرایا کہ تیمور نے اسے بتایا عدیل اور آصف کے اسلام آباد سے موٹر وے پر پہنچا تو گاڑی گرم ہونے کی وجہ سے سائیڈ پر روک دی، اسی اثنا میں دو لڑکے آئے اور اسلحہ کی نوک پر 3 موبائل فونز اور 317000 روپے چھین لیے۔ سہیل کے گھر سے موبائل فون اور 20ہزار روپے، عمران کی بلڈنگ سے اے سی آؤٹ ڈور پائپ، منصور کی رہائش گاہ سے 3موبائل فونز، 30ہزار روپے چوری ہوگئے ۔ مقدمات درج کر لیے گئے۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں