وزیر اعظم ، وزیر توانائی بجلی بلوں سے ٹیکسوں کا جال ختم کرا ئیں ،تاجر رہنما

وزیر اعظم ، وزیر توانائی بجلی بلوں سے  ٹیکسوں کا جال ختم کرا ئیں ،تاجر رہنما

اسلام آباد(خصوصی رپورٹر)آل پاکستان انجمن تاجران اور ٹریڈرز ایکشن کمیٹی اسلام آباد کے صدر اجمل بلوچ اور سیکرٹری و کنوینر ٹریڈرز کمیٹی آئی سی سی آئی خالد چودھری نے کہا ہے کہ۔۔۔

 بجلی کے بلوں میں مختلف اقسام کے ٹیکسوں کی بھر مار ہے، وزیر اعظم میاں شہباز شریف اور وزیر توانائی اویس لغاری فوری طور پر بجلی کے بلوں سے ٹیکسوں کا جال ختم کرنے کے احکامات جاری کریں۔ انہوں نے کہا اگر بجٹ میں سولر پر ٹیکس لگانے کی کوشش کی گئی تو تاجر برادری سخت مزاحمت کرے گی۔ حکومت عوام اورتاجربرادری کوریلیف فراہم کرنے کے لئے اقدامات کرے۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں