انٹرنیشنل سینٹر فارمائیگریشن پالیسی ڈویلپمنٹ کے زیر اہتمام اجلاس

انٹرنیشنل سینٹر فارمائیگریشن پالیسی ڈویلپمنٹ کے زیر اہتمام اجلاس

اسلام آباد(خصوصی نیوز رپورٹر)انٹرنیشنل سینٹر فارمائیگریشن پالیسی ڈویلپمنٹ نے مائیگرنٹ ریسورس سینٹر کے ذریعے پاکستان اوورسیز ایمپلائمنٹ پروموٹرز ایسوسی ایشن کے تعاون سے ورکشاپ و مشاورتی اجلاس کا انعقاد کیا۔۔۔

 جس کا مقصد اوورسیز ایمپلائمنٹ پروموٹرز کی استعداد کار میں اضافہ اور اسے بیرون ملک کارکنوں کو درپیش چیلنجز سے نمٹنے کے لیے تیار کرنا تھا۔ تربیتی سیشن سے کمیونٹی ویلفیئر اتاشی برائے سعودی عرب سہیل بابر،بیورو آف امیگریشن اینڈ اوورسیز ایمپلائمنٹ کے فرخ جمال، گروپ صدر پاکستان اوورسیز ایمپلائمنٹ پروموٹرز ایسوسی ایشن اطہر اقبال شاہ اور پروفیسر نیشنل یونیورسٹی آف سائنسز اینڈ ٹیکنالوجی ڈاکٹر ام لیلیٰ نے خطاب کیا۔ پراجیکٹ منیجر مائیگرنٹ ریسورس سینٹرز پاکستان سعد الرحمان خان نے کہا اوورسیز ایمپلائمنٹ پروموٹرز کی استعداد کار میں اضافہ نا گزیر ہے۔ ڈائریکٹر آپریشنز بیورو آف امیگریشن اینڈ اوورسیز ایمپلائمنٹ فرخ جمال، کمیونٹی ویلفیئر اتاشی برائے سعودی عرب سہیل بابر نے ممکنہ چیلنجز کی نشاندہی کی جن کا تارکین وطن کو سامنا کرنا پڑ سکتا ہے۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں