بجٹ میں تمباکو پر ٹیکس بڑھایا جائے، مرتضیٰ سولنگی
اسلام آباد (نامہ نگار) سابق نگران وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات مرتضیٰ سولنگی نے کہا ہے کہ سگریٹ کی کم قیمتیں بچوں اور نوجوانوں میں سگریٹ نوشی شروع کرنے کی بڑی وجہ ہے۔۔
بجٹ میں تمباکو پر ٹیکس بڑھایا جائے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے بچوں کے حقوق کیلئے کام کرنے والی غیر سرکاری تنظیم سپارک کے زیر اہتمام منعقدہ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔