میڈ ان پاکستان کا بیرون ملک لوگو جانا اہم کامیابی،جام کمال

میڈ ان پاکستان کا بیرون ملک لوگو جانا اہم کامیابی،جام کمال

اسلام آباد (نامہ نگار )وفاقی وزیر تجارت جام کمال خان نے کہا کہ میڈ ان پاکستان کا بیرون ملک لوگو جانا پاکستان کی اہم کامیابی ہے ۔

 اس وقت پاکستان ٹوبیکو کمپنی کا شمار پاکستان میں زیادہ ٹیکس ادا کرنے والوں میں ہے ۔ ان خیالات کا اظہار انہو ں نے پاکستان ٹوبیکو کمپنی کے زیر اہتمام میڈ ان پاکستان3.0 پروگرام کی افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ وفاقی وزیر تجارت نے کہا کہ ہم نے پاکستان میں کاروبار کے ماحول کو دوستانہ بنانا ہے ۔ اس موقع پر پاکستان ٹوبیکو کمپنی کے ایم ڈی علی اکبر نے کہا کہ میڈ ان پاکستان3.0 کے تحت جدید ترین تمباکو فری نکوٹین پاؤچز ویلو جاپان کو براہ راست برآمد کی جائیں گی۔ علاوہ ازیں ہالینڈ کی سفیر ہینی فوکل ڈی وریس سے ملاقات کے دوران جام کمال نے کہا کہ بیرونی سرمایہ کار پاکستان میں قابل تجدید توانائی، سروسز، زراعت، آئی ٹی، انسانی وسائل، ماہی پروری اور ٹیکسٹائل سمیت مختلف شعبوں میں سرمایہ کاری کر کے فائدہ حاصل کرسکتے ہیں ۔ 

 

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں