اے سی پو ٹھو ہا ر کا دورہ سبزی منڈی ، 8گرانفروش گرفتار

اے سی پو ٹھو ہا ر کا دورہ سبزی منڈی ، 8گرانفروش گرفتار

اسلام آباد(خصوصی رپورٹر)اسسٹنٹ کمشنر پوٹھوہار نے سبزی منڈی میں ریٹ لسٹ کی نمائش اور قیمتوں کی چیکنگ کی، زائد قیمت وصول کرنے پر آٹھ افراد کو گرفتار کر کے تھانے منتقل کر دیا۔۔۔

 جبکہ دیگر خلاف ورزی کرنے والوں کو وارننگ جاری کی گئی ۔ دریں اثنا اسسٹنٹ کمشنرز و مجسٹریٹس نے مختلف علاقوں میں پیشہ ور بھکاریوں کے خلاف آپریشن کیا ، اے سی پوٹھوہار نے 7 جبکہ اے سی سٹی نے پی ٹی سی ایل چوک ، فیصل مسجد اور گردونواح کے علاقوں سے 5 بھکاریوں کو گرفتار کیاجن میں سے پروفیشنل بھکاریوں کو تھانے منتقل کر دیا گیا جبکہ باقی کم عمر بچوں کو ایدھی سینٹر بھیج دیا گیا۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں