ڈاکوؤں کی پولیس پر فائرنگ کے دوران 1 ملزم ہلاک، دوسرا زخمی

 ڈاکوؤں کی پولیس پر فائرنگ کے دوران 1 ملزم ہلاک، دوسرا زخمی

راولپنڈی(خبرنگار)ٹیکسلا کے علاقہ میں موٹر سائیکل سوار 3 ڈاکوؤں کی پولیس پارٹی پر فائرنگ، ایک ڈاکو ہلاک جبکہ دوسرا زخمی ہو گیا۔

 ڈکیتوں سے رقم، موبائل فون، واردات میں استعمال ہونے والا اسلحہ اور موٹر سائیکل برآمد کرلیا گیا۔ پو لیس نے ڈاکوؤں کا تعاقب کیا تو ڈاکوؤں نے پولیس پارٹی پر فائرنگ شروع کر دی۔ ڈاکوؤں کا تیسرا ساتھی فائرنگ کرتا ہوا فرار ہو گیا۔ ہلاک ڈاکو کی شناخت عبدالرؤف جبکہ زخمی ڈاکو کی شناخت منیب الرحمن کے نام سے ہوئی ہے۔ ایس ایس پی آپریشنز فلائٹ لیفٹیننٹ(ر)حافظ کامران اصغر نے کہا کہ فرار ڈاکو کی گرفتاری کے لیے علاقہ میں سرچنگ جاری ہے۔ ملزمان نے چند روز قبل ٹیکسلا کے علاقہ میں دکان پر ڈکیتی کے دوران فائرنگ کرکے شہری سیف اللہ کو قتل کر دیا تھا۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں