ڈاکو 7 لاکھ روپے، گاڑی اور موٹرسائیکل چھین کر فرار

ڈاکو 7 لاکھ روپے، گاڑی اور موٹرسائیکل چھین کر فرار

راولپنڈی(خبرنگار)مختلف علاقوں سے 4 گاڑیاں، 18 موٹرسائیکل چوری کرلئے گئے جبکہ رقم، موبائل فونز، گاڑی اور موٹرسائیکل چھین لیا گیا۔

تھانہ ریس کورس کی حدود سے عرفان حسین، نیوٹاؤن کی حدود سے ام کلثوم، ایئرپورٹ کی حدود سے فہیم عبداللہ کی گاڑیاں چوری کر لی گئیں۔ روات پولیس کو زوہیب نے بتایا کہ رات کو 4 ڈاکو دروازہ توڑ کر اندر داخل ہو گئے اور ہمیں ایک کمرے میں بند کر دیا اور گھر سے ساڑھے 3لاکھ روپے، گیراج میں کھڑی گاڑی اور ساتھ کھڑی گاڑی سے بیٹری نکال کر فرار ہو گئے، ملزمان گھر سے 7موبائل فون بھی لے گئے۔ بنی پولیس کو عدیل شہزاد نے بتایا کہ وقاص علی، ملک بلال کے ساتھ ڈگری کالج چوک پر موجود تھا کہ دو موٹرسائیکلوں پر سوار 4نامعلوم ڈاکوؤں نے موٹرسائیکل، موبائل فون، 75000 روپے چھین لئے۔ وارث خان پولیس کو خیام صغیر نے بتایا کہ عبداللہ فاروق کے ساتھ دفتر جارہا تھا کہ دو نامعلوم افراد نے گن پوائنٹ پر 2موبائل فونز، پرس اور گھڑی چھین لی۔ ایئرپورٹ پولیس کو امریز خان نے بتایا کہ میں اور محمد حفیظ گاڑی پر ڈھوک جابہ امجد خان کو مرغیوں کی سپلائی کر کے جا رہے تھے کہ دو نامعلوم موٹرسائیکل سواروں نے اسلحہ کی نوک پرڈھائی لاکھ روپے چھین لئے۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں