میٹروپولیٹن کارپوریشن اسلام آباد نے مزید 5 ایمبولینسز خرید لیں

میٹروپولیٹن کارپوریشن اسلام آباد نے مزید 5 ایمبولینسز خرید لیں

اسلام آباد(اپنے رپورٹر سے)چیئرمین سی ڈی اے محمد علی رندھاوا کی خاص ہدایات پر ایڈمنسٹریٹر میٹروپولیٹن کارپوریشن اسلام آباد نے اسلام آباد میں ایمبولینس سروسز کو بہترین بنانے کیلئے 5 مزید ایمبولینسز خرید لیں۔۔۔

 جو میٹروپولیٹن کارپوریشن اسلام آباد کے کیئر 1122 ایمبولینس سروسز کی فلیٹ کا حصہ بن جائیں گی۔ ایمبولینسز تمام تر جدید پیشنٹ کیئر آلات سے لیس ہونگی۔ چیئرمین سی ڈی اے محمد علی رندھاوا اور ایڈمنسٹریٹر میٹروپولیٹن رانا محمد وقاص انور نے حالیہ آگ کے واقعات کے بعد وزیر داخلہ کی ہدایات کی روشنی میں اسلام آباد ریسکیو سروسز کی بھی بنیاد رکھی ہے۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں