ایف ٹی آر کی واپسی سے بد عنوانی بڑھے گی ،سیالکوٹ چیمبر

ایف ٹی آر کی واپسی سے بد عنوانی بڑھے گی ،سیالکوٹ چیمبر

اسلام آباد(سٹاف رپورٹر)ایوان صنعت و تجارت سیالکوٹ کے صدر عبدالغفور ملک نے وفاقی بجٹ میں ایکسپورٹرز کے لیے فائنل ٹیکس رجیم واپس لینے پر شدید تحفظات کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ ۔۔۔

اس سے نہ صرف بدعنوانی بڑھے گی بلکہ برآمد کنندگان کو ہراساں کیا جا ئیگا ۔ ایکسپورٹرز کے لیے فائنل ٹیکس رجیم کے خاتمے کے مجوزہ فیصلہ کی بھرپور مزاحمت کی جائے گی ۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے بجٹ پر اپنے ردعمل میں کیا ۔ انہوں نے کہا ایکسپورٹ کی آمدن پر ایک مقررہ شرح سے ٹیکس وصول کیا جائے ۔ ایس ایم ای ایکسپورٹ سیکٹر کے اہم سٹیک ہولڈرز سے مشاورت کیے بغیر ایف ٹی آر کو واپس لے لیا گیا ہے جو انتہائی غیر دانشمندانہ فیصلہ ہے ۔ 

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں