کوئی محکمہ کام نہیں کر رہا تو فوری رپورٹ کریں ، کمشنر راولپنڈی

کوئی محکمہ کام نہیں کر رہا تو فوری رپورٹ کریں ، کمشنر راولپنڈی

راولپنڈی ( خصوصی نامہ نگار ) کمشنر راولپنڈی ڈویژن انجینئرعامر خٹک نے ڈویژنل کوآرڈینیشن کمیٹی اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے ڈپٹی کمشنرز کو ہدایت کی کہ اگر کوئی محکمہ کام نہیں کر رہا تو فوری رپورٹ کیا جائے تاکہ اس محکمے کے ہیڈ کو سرینڈر کیا جاسکے ۔

 عید الاضحی کے دوران صفائی انتظامات کو اولین ترجیح دی جائے ۔ فضلہ جمع کرنے کے پوائنٹس قائم کیے جائیں، مویشی منڈیاں 12ذی الحج تک فعال رہیں گی۔ ڈپٹی کمشنر ز کنٹرول روم قائم کریں ۔ اس موقع پر راولپنڈی ویسٹ مینجمنٹ کمپنی کی طرف سے بریفنگ میں بتایا گیا کہ کمپنی کے پاس کل 485 گاڑیاں اور 14 بیک مشینریز ہیں جو عید کے دنوں میں کام کریں گی۔ کمشنر نے مزید کہا کہ عید کے دنوں میں کمشنر آفس اور ڈپٹی کمشنر آفس کھلا رہے گا اور سب آفیسرز کی ڈیوٹیاں لگائی جائیں گی۔ 

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں