عیدالاضحی :اسلام آباد انتظامیہ نے کنٹرول روم قائم کر دیا

 عیدالاضحی :اسلام آباد انتظامیہ  نے کنٹرول روم قائم کر دیا

اسلام آباد(خصوصی رپورٹر)عید الاضحی کے موقع پر اسلام آباد ضلعی انتظامیہ کی جانب سے کنٹرول روم قائم جبکہ شکایات کے فوری ازالے کے لیے 1334 ہیلپ لائن کا اجرا کر دیا گیا ہے۔

 سیف سٹی میں قائم کنٹرول روم میں سی ڈی اے اور ضلعی انتظامیہ کے اہلکار تعینات ہونگے۔ شہری آلائشوں کو ٹھکانے لگانے ، صفائی ستھرائی ، بائیو ڈیگریڈایبل بیگز نہ ملنے کی صورت میں شکایات درج کرا سکیں گے۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں