نوکری کیلئے ایبٹ آ باد سے آنیوالا نوجوان راولپنڈی میں قتل

نوکری کیلئے ایبٹ آ باد سے آنیوالا نوجوان راولپنڈی میں قتل

راولپنڈی (احمد بھٹی) نوکری کی تلاش میں ایبٹ آ باد کے ایک گاؤں سے راولپنڈی آنے والے نوجوان کو جلا کر قتل کر دیا گیا۔

تھانہ سٹی پولیس کو ایبٹ آباد کے رہائشی اقبال نے بتایا کہ بیٹے بلال احمد نے فون پر اطلاع دی کہ عمر ارشادجو کہ تین دن قبل ملازمت کے سلسلہ میں اپنے گاؤں سے راولپنڈی آیا تھا اس کو کسی نے جلا کر اس کی لاش مریڑ پُل کے قریب ذبحہ خانہ کی دیوار کے ساتھ پھینک دی ہے ، عمر ارشاد میرا بھتیجا ہے اور ہماری کسی سے دشمنی بھی نہیں ہے ۔ پولیس نے مقدمہ درج کر لیا۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں