درجنوں ٹیوب ویل، فلٹریشن پلانٹ خراب، پانی بحران سنگین

  درجنوں ٹیوب ویل، فلٹریشن پلانٹ خراب، پانی بحران سنگین

راولپنڈی(دنیا نیوز)راولپنڈی کے کئی علاقوں میں عید سے قبل پانی کا بحران سنگین صورتحال اختیار کر گیا ، متعدد علاقوں میں درجنوں ٹیوب ویل اور فلٹریشن پلانٹ خراب ہونے کی اطلاعات ہیں ۔۔

شہر کے کئی علاقے کربلا کا منظر پیش کر رہے ہیں ، گھروں میں پانی کی عدم فراہمی کی وجہ سے شہری روزمرہ استعمال کیلئے پانی کے ٹینکرز بھروانے پر مجبور ہو گئے جبکہ شہریوں کی مجبوری کا فائدہ اٹھاکر ٹینکر مافیا نے منہ مانگے دام وصول کرنا شروع کر دئیے ، شہر یوں کا کہنا ہے کہ ٹینکر مافیا اور محکمہ واسا کی ملی بھگت سے پانی کا مصنوعی بحران پیدا کیا گیا ہے ۔ انہوں نے ایم ڈی واسا سے مطالبہ کیا ہے کہ پا نی کی فراہمی یقینی بنا ئی جا ئے ۔ 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں