موٹر سائیکل چوری میں ملوث 2 رکنی گینگ گرفتار کر لیا گیا
سرگودھا(سٹاف رپورٹر)تھانہ ساجد شہید پولیس کی موٹر سائیکل چوروں کے خلاف کاروائی کرتے ہوئے موٹر سائیکل چوری میں ملوث 2 رکنی گینگ کو گرفتار کر لیا
پولیس کے مطابق گرفتار ملزمان کے قبضہ سے 2 موٹر سائیکل اور نقدی برآمد کر لی ،گرفتار ملزمان کے قبضہ سے کل مال مسروقہ مالیتی 4 لاکھ 22 ہزار روپے برآمد کیا گیاگرفتار ملزمان کے خلاف قانونی کارروائی کا آغاز کر دیا گیا ہے ،بہترین کاروائی پر ڈی پی او نے پولیس ٹیم کو شاباش دی ۔