قصابوں کی چاندی، جانور ذبع کرنے کے منہ مانگے دام وصول کئے

 قصابوں کی چاندی، جانور ذبع کرنے کے منہ مانگے دام وصول کئے

اسلام آباد (سید قیصر شاہ) عید قربان پرقصابوں کی چاندی، جانور ذبح کرنے کیلئے پیشہ ور قصابوں سمیت دیہاڑی دار قصا ب منہ مانگے دام وصول کرتے رہے۔

عید پر ٹماٹر پیاز ادرک اور سبزیاں بھی مہنگے داموں فروخت کی جاتی رہیں، ٹماٹر چار سو جبکہ پیاز، سبز مرچ 300روپے کلو تک فروخت کی جاتی رہی۔ قصابوں نے سنت ابراہیمی کی ادائیگی کرنے والوں کودن میں تارے دکھا دیئے۔ قصاب گھر جاکر بکرا اور دنبہ ذبح کرنے کے 10سے 12ہزار جبکہ بیل گائے ذبح کرنے کیلئے 30سے 40ہزار تک وصول کرتے رہے، دیہاڑی دار قصاب منہ مانگے دام وصول کرنے سمیت گوشت، سری پائے بھی ساتھ لے جاتے رہے۔ دوسری جانب شہریوں نے اپنے بچوں کے ہمراہ پارکوں اور تفریحی مقامات کا رخ کر کیا جہاں کھانے پینے کی اشیا منہ مانگے نرخوں پر فروخت کی جاتی رہیں، دوران عید ٹیکسی ڈرائیورز بھی منہ مانگا کرایہ وصول کرتے رہے اور خوب کمائی کی۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں