ڈاکو شہریوں سے گاڑی، موٹرسائیکل،موبائل فون چھین کر فرار

ڈاکو شہریوں سے گاڑی، موٹرسائیکل،موبائل فون چھین کر فرار

راولپنڈی (خبرنگار) مختلف علاقوں سے 3گاڑیاں، 14موٹرسائیکل چوری کر لئے گئے جبکہ لاکھوں روپے، گاڑی، موبائل فونزچھین لئے گئے۔

 تھانہ نیوٹاؤن کی حدود میں غلام عباس، صادق آباد کی حدود میں ندیم، ایئرپورٹ کی حدود میں نیاز محمد کی گاڑ یاں چوری کر لی گئیں۔ صدر بیرونی کی حدود میں عبدالرؤف سے گاڑ ی اور رقم چھین لی گئی، نصیرآباد کی حدود میں موٹرسائیکل رائیڈر دلدار حسین سے اسلحہ کی نوک پر موٹرسائیکل، موبائل فون، نقدی چھین لی گئی۔ پیرودہائی کی حدود میں محسن اکمل کی فیکٹری کے تار کاٹ کر چوری کر لئے گئے، ایئرپورٹ پولیس کو عمر آفتاب نے بتایا کہ گھر سے لیپ ٹاپ، ایل سی ڈی، موبائل فون، 3لاکھ روپے، 1800ریال چوری ہو گئے، ارشد محمود نے بتایا کہ نامعلوم چور دکان کے تالے کاٹ کر بجلی کی موٹر، پنکھا اور دیگر سامان لے گئے۔ ٹیکسلا کی حدود میں بلال محمود کے گھر سے 25لاکھ روپے چوری کر لیے گئے، پولیس نے الگ الگ مقدمات درج کر لئے۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں