جعلی پولیس والوں نے سعودیہ پلٹ شہری سے 15 ہزار ریال لوٹ لئے

جعلی پولیس والوں نے سعودیہ پلٹ شہری سے 15 ہزار ریال لوٹ لئے

راولپنڈی (خبر نگار)پولیس اہلکار ظاہر کرکے ایئر پورٹ سے واپس آنے والے شہریوں کو لوٹنے کا سلسلہ جاری، ایک اور واردات میںپولیس یونیفارم میں ملبوس ڈا کوؤں نے تلاشی کے بہانے سعودیہ پلٹ شہری سے 15ہزار ریال لوٹ لیے ۔

 تھانہ روات پولیس کو محمد توصیف نے بتایا کہ صبح 11 بجے ایئر پورٹ سے اپنے گھر کی طرف جا رہا تھا ، جب پولیس ٹریننگ سکول روات کے سامنے پہنچے تو ایک کار نے روکا، پرانی پولیس یونیفارم میں ملبوس ایک شخص نے چیکنگ کے بہا نے مجھ سے 15000 ریال چھین لئے اور اپنی کار پر بیٹھ کر مندرہ کی طرف فرار ہو گئے ، پولیس نے مقدمہ درج کر لیا۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں