تاجروں اور عوام کی لڑائی لڑنے کا فیصلہ کر لیا، کاشف چودھری

 تاجروں اور عوام کی لڑائی لڑنے کا فیصلہ کر لیا، کاشف چودھری

اسلام آباد(اپنے رپورٹرسے )مرکزی تنظیم تاجران پاکستان کے صدر کاشف چودھری نے کہا کہ قومی اسمبلی سے عوام دشمن بجٹ پاس کروایا گیا ۔۔

بجٹ آئی ایم ایف پروگرام کے حصول کے لیے بنایا گیا ۔ ہم نے تاجروں صنعت کاروں اور عوام کی لڑائی لڑنے کا فیصلہ کر لیا ۔ملک میں ناروا ٹیکسز اور بجلی کی قیمتوں میں اضافے کے خلاف ملک گیر مزاحمتی تحریک شروع کر ر ہے ہیں۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے اجلاس سے خطاب اورتاجر نمائندوں سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔ کاشف چودھری نے کہا کہ حکومت نے ہماری تجاویز کو خاطر میں لایااور نہ ہی تاجروں کے تحفظات کو دور کیا۔ 

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں