دھمیال کے علاقہ میں نوجوان نہاتے ہوئے ڈیم میں ڈوب گیا

 دھمیال کے علاقہ میں نوجوان نہاتے ہوئے ڈیم میں ڈوب گیا

اسلام آباد(این این آئی)تھانہ دھمیال کے علاقے تربیلا کالونی میں ڈیم میں نہاتے ہوئے نوجوان ڈوب کر جاں بحق ہوگیا، 18 سالہ سیف الرحمان 2 بہنوں کا اکلوتا بھائی اور گھر کا واحد کفیل تھا۔۔۔

 لاش گھر پہنچنے پر علاقے میں کہرام مچ گیا۔ ذرائع کے مطابق تین دوست مقامی ڈیم میں نہا رہے تھے، سیف الرحمان کا پاؤں گہرے پانی میں پڑے ہوئے پتھروں میں پھنس گیا جس کے باعث وہ ڈوب گیا۔مقامی افراد کی اطلاع پر ریسکیو 1122 کی غوطہ خور ٹیمیں موقع پرپہنچیں اور آدھے گھنٹے کی تلاش کے بعد نوجوان کی لاش نکال لی۔ جوان بیٹے کی موت کی خبر سن کر بزرگ باپ کو غشی کے دورے پڑ رہے ہیں، سیف الرحمان پٹرول پمپ پر مزدوری کرکے گھرکا خرچ چلاتا تھا۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں