راولپنڈی:محرم کیلئے سکیورٹی پلان جاری، 931 اہلکار ڈیوٹی دینگے

راولپنڈی:محرم کیلئے سکیورٹی پلان جاری، 931 اہلکار ڈیوٹی دینگے

راولپنڈی(خبر نگار)سٹی ٹریفک پولیس راولپنڈی نے محرم الحرام کے حوالے سے ٹریفک پلان جاری کر دیا، ٹریفک پولیس کے 931سے زائد اہلکار خصوصی ڈیوٹی دینگے۔

محرم الحرام کے دوران مجالس اور جلوسوں کو جانیوالے راستوں کو ہر قسم کی ٹریفک کے لیے بند کرتے ہوئے متبادل روٹس فراہم کیے جائیں گے ۔ محرم الحرا م کے دوران راولپنڈی ٹریفک پولیس کے 11 ڈی ایس پیز/ سرکل انچارجز،110سینئر ٹریفک وارڈنز، 810ٹریفک وارڈنزو اسسٹنٹس سمیت کل 931 سے زائد اہلکار خصوصی ڈیوٹی دینگے ۔چیف ٹریفک آفیسر راولپنڈی تیمور خان نے تمام ڈی ایس پیز/ سرکل انچارجز،سیکٹر انچارجز اورڈیوٹی افسران کے ساتھ میٹنگ کی اور ان کو محرم الحرام کے حوالے سے ہدایات جاری کیں کہ جلوس و مجالس کے دوران گاڑیوں و موٹر سائیکلوں کو 500گز کے فاصلے پرپارک کروائیں اور ڈبل سواری پر پابندی لگنے کی صورت میں اس پرمکمل عمل درآمد کروایا جائے ۔محرم الحرام کے دوران بغیر نمبر پلیٹ گاڑیوں موٹر سائیکلوں اور کالے پیپر والی گاڑیوں کے خلاف بھر پور کارروائی کی جائے۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں