گلشن اقبال ٹاؤن میں پری مون سون شجر کاری مہم کا آغاز

 گلشن اقبال ٹاؤن میں پری مون سون شجر کاری مہم کا آغاز

کراچی (صباح نیوز)چیئرمین گلشن اقبال ٹاؤن ڈاکٹر فواد احمد نے گلشن اقبال بلاک 4 اے ( صحافی کالونی) میں معروف صحافی احمد سعید قریشی مرحوم کے نام سے موسوم پارک میں پودا لگا کر پری مون سون شجر کاری مہم کا آغاز کردیا۔۔

 اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ درخت لگانا صدقہ جاریہ ہے ۔ 15جولائی سے مون سون شجر کاری مہم کا آغاز کیا جائے گا اور 3 سال میں ایک لاکھ درخت لگائے جائیں گے ۔ انہوں نے کہا کہ گلوبل وارمنگ کا مقابلہ کرنے کے لیے شجر کاری ضروری ہے ۔ ہر شہری ایک پودا لگائے اور اس کی حفاظت کرے تو ماحول کو بہتر بنانے میں مدد مل سکتی ہے پارک میں لگائے گئے پودوں کی حفاظت کرنا اور ماحول کو صاف ستھرا رکھنا اہل محلہ کی زمہ داری ہے ۔ ٹاؤن چیئرمین کی ہدایت پر اس پارک میں درجنوں نئے درخت لگائے گئے ہیں جن میں گل مہر، طیبوبیہ، املتاس، سکھ چین، نیم، بکائن، زیتون شامل ہیں۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں