بانی پی ٹی آ ئی پاکستان کا سرمایہ ،باعث فخر ہیں:میاں اعجاز

بانی پی ٹی آ ئی پاکستان کا سرمایہ ،باعث فخر ہیں:میاں اعجاز

سیالکوٹ (نمائندہ دنیا ، ڈسٹرکٹ رپورٹر ) پاکستان تحریک انصاف کے سٹی صدر میاں اعجاز جاوید نے کہا ہے کہ بانی پی ٹی آ ئی پاکستان کا سرمایہ اور باعث فخر ہیں، ان شا اﷲ جلد رہا ہونگے اور انکی قیادت میں یہ ملک ترقی کے منازل طے کرے گا۔

 بانی چیئرمین عمران خان جو قربانی قوم کے لیے دے رہے ہیں اسکا قرض ہم 25 کروڑ عوام کبھی نہیں اتار سکتے ۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے 5اکتوبر کو عمران خان کی 72ویں سالگرہ کا کیک کاٹنے کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ اس موقع پرسابق مشیر وزیراعظم برائے امور نوجوانان عثمان ڈار، جنرل سیکرٹری چودھری محمد الطاف، سینئر نائب صدر آفتاب خان ،سیکرٹری اطلاعات ونشریات میاں شان علی قمر کے علاوہ کارکن کثیر تعداد میں موجو د تھے ۔ میاں اعجاز جاوید وددیگر نے عمران خان کی اچھی صحت ، لمبی زندگی اور فوری رہائی کیلئے خصوصی دعا کی جبکہ عہدداروں اور ورکروں نے یہ عہد کیا کہ اپنے قائد اور امت مسلمہ کے لیڈر کا آخری دم تک ساتھ نبھائیں گے ۔ تقریب میں تمام عہدیداران اور کارکنان نے اپنے قائد سے محبت کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ عمران خان جیسا عظیم لیڈر صدیوں میں پیدا ہوتا ہے ۔ اس کے پاس پاکستان کے روشن مستقبل کا خواب دیکھنے کا وژن، اسے حقیقت بنانے کی کوشش کرنے کا حوصلہ اور اس کے لیے لڑنے کی استقامت ہے ۔ 

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں