وزیرآباد کی ترقی کیلئے ہر ممکن کوشش کروں گا:عدنان چٹھہ

وزیرآباد کی ترقی کیلئے ہر ممکن کوشش کروں گا:عدنان چٹھہ

وزیرآباد(نا مہ نگار) پاکستان کٹلری ایسوسی ایشن وزیرآباد آفس میں ایم پی اے پی پی36 عدنان افضل چٹھہ چیئرپرسن سپیشل ٹاسک فورس ٹو چیف منسٹر پنجاب، کرنل وقار سیاسی سماجی رہنما اور ۔۔۔

پراجیکٹ ڈائریکٹر CAB سیالکوٹ خرم شہزاد آ ئے ۔میٹنگ میں چیئرمین محمد جمال بھٹہ نے پاکستان کٹلری ایسوسی ایشن وزیرآباد، سٹی آف کٹلری وزیرآباد، سمال انڈسٹریل اسٹیٹ وزیر آباد SIEاور پاکستان کٹلری انسٹیٹیوٹ وزیرآباد CIPکے بارے میں آگاہی فراہم کی اور TEVTAکٹلری سنٹر وزیرآباد کے موجود ہ حالات کے بارے میں گفتگو کی گئی اور اس میں جدید ٹیکنالوجی اور مشینری کو اپ گریڈ کرنے کے حوالے سے بات چیت ہوئی۔ عدنان افضل چٹھہ نے چیئرمین کٹلری ایسوسی ایشن جمال بھٹہ کو یقین دلایا کہ میں آپ کے ساتھ مل کر وزیرآباد کی ترقی کے لیے ہر ممکن کوشش کروں گا۔ میٹنگ میں سابق چیئرمین مہر شکیل اعظم، سنیئر وائس چیئرمین چودھری حبیب اللہ، وائس چیئرمین الیاس خان، ایگزیکٹو ممبران انصب اعجاز، شفاقت نذیر، فرقان احمد، ناصر محمود، طارق محمود، مرزا امان اللہ، تیمور ارشد میر، ظفر اقبال بھٹہ، طلعت عبدالرؤف، محمد زین آصف، راجہ تحسین اللہ خان نے بھی شرکت کی۔اجلاس کے اختتام پر چیئرمین جمال بھٹہ نے ایم پی اے عدنان افضل چٹھہ کو یادگاری سورڈ پیش کی ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں