نئی نسل کی تعلیم و تربیت اساتذہ کی ذمہ داری :ڈی سی

نئی نسل کی تعلیم و تربیت اساتذہ کی ذمہ داری :ڈی سی

سیالکوٹ (نمائندہ دنیا ،ڈسٹرکٹ رپورٹر)ڈپٹی کمشنر محمد ذوالقرنین نے کہا ہے کہ اساتذہ ہی قوم کے اصل معمار ہیں ، ملک کا مستقل نئی نسل کی تعلیم و تربیت کی عظیم ذمہ داری ان کے کاندھوں پر ہے ۔۔۔

 اپنے پیشہ سے مخلص استاد معاشرے کا روحانی با پ کا درجہ رکھتا ہے ، قابل فخر اساتذہ میں \\\'\\\'ہیرو ایوارڈ \\\'\\\' کی تقسیم حکومت پنجاب کا ان کی خدمات کا اعتراف ہے ۔ یہ بات انہوں نے گورنمنٹ جامع ہائی سکول سیالکوٹ میں ڈسٹرکٹ ایجوکیشن اتھارٹی سیالکوٹ کی جانب سے عالمی یومِ اساتذہ 2024 کے سلسلہ میں تعلیم پروگرام ، گلوبل پارٹنرشپ فار ایجوکیشن اور یونیسف کے اشتراک سے منعقدہ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہی۔ ڈپٹی کمشنر محمد ذوالقرنین نے کہا کہ ہیرو ایوارڈز کا مقصد پنجاب کے تعلیمی اداروں میں بہترین خدمات انجام دینے والے اساتذہ کو خراج تحسین پیش کرنا ہے ، جو معیاری تعلیم کی بہتری کے لیے نمایاں کردار ادا کر رہے ہیں۔ ہر تحصیل میں پرائمری، ایلیمنٹری، سیکنڈری اور ہائر سیکنڈری اساتذہ کو یہ ایوارڈز سے نوازا گیا۔سی ای او ایجوکیشن جاوید اقبال نے بتایا کہ ضلع سیالکوٹ کی ہر تحصیل میں 19 اساتذہ کو ہیرو ایوارڈ سے نوازا جارہا ہے جن میں 8 پرائمری اسکول ٹیچرز، 5 ایلیمنٹری اسکول ٹیچرز، 5 سیکنڈری سکول ٹیچرز، اور 1 سینئر سبجیکٹ سپیشلسٹ شامل ہیں۔ 

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں