عقیدہ ختم نبوت پر سمجھوتہ نہیں ہوسکتا:صاحبزادہ ابو الخیر

عقیدہ ختم نبوت پر سمجھوتہ نہیں ہوسکتا:صاحبزادہ ابو الخیر

سیالکوٹ (نمائندہ دنیا ،ڈسٹرکٹ رپورٹر) مرکزی صدر جمعیت علما پاکستان و مرکزی صدر ملی یکجہتی کونسل صاحبزادہ ڈاکٹر ابو الخیر محمد زبیر مجددی نے کہا ہے کہ عقیدہ ختم نبوت کا تحفظ ہماری اولین ذمہ داری ہے ۔۔۔

عقیدہ ختم نبوت ہمارے ایمان کا حصہ ہے ،اس پر کوئی سمجھوتہ نہیں کیا جا سکتا، عقیدہ ختم نبوت کے تحفظ کے لیے مسلمان اپنی جانیں قربان کر دیں گے مگر عقیدہ ختم نبوت پر آنچ نہ آنے دیں گے اﷲ عزوجل نے حضور نبی کریمؐ کو بہت سے اعزازات سے نوازا جن میں سے ایک آپؐ کا آخری نبی ہونا بھی ہے ،آپ صلی اﷲ علیہ وآلہ وسلم کے بعد قیامت تک کوئی نبی نہیں آئے گا،اسی پر ہر مسلمان کا ایمان ہے ۔ ان خیا لات کا اظہار انہوں نے علامہ اقبال بار ہال میں ‘‘ختم نبوتؐ کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ کانفرنس کے آخر میں امت مسلمہ کیلئے ایم اظہر چودھری نے خصوصی دعا کی ۔ صدر سہیل اقبال ہرڑ، سیکرٹری راحت نذیر وینس ودیگر عہدیداروں نے صاحبزادہ ڈاکٹر ابو الخیر محمد زبیر مجددی کو شیلڈ پیش کی۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں