تعلیمی اداروں کی سکیورٹی سیف سٹی اتھارٹی سے منسلک ہو گی

تعلیمی اداروں کی سکیورٹی سیف سٹی اتھارٹی سے منسلک ہو گی

اس ضمن میں معمولی سی بھی لاپروائی برداشت نہیں کی جائے گی: کمشنر

فیصل آباد (خصوصی رپورٹر) حکومت پنجاب کی ہدایات کے مطابق فیصل آباد ڈویژن میں تعلیمی اداروں کی جدید تقاضوں کے تحت جامع اور مربوط سکیورٹی کے لیے اہم پیش رفت جاری ہے ۔ اس سلسلے میں تعلیمی اداروں کی درجہ بندی کرتے ہوئے ان کے سکیورٹی نظام کو سیف سٹی اتھارٹی سمیت دیگر سکیورٹی اداروں سے منسلک کیا جا رہا ہے تاکہ حفاظتی انتظامات میں کسی قسم کا خلا باقی نہ رہے ۔یہ بات کمشنر راجہ جہانگیر انور نے ایک اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے بتائی، جس میں متعلقہ افسر بھی شریک تھے۔

کمشنر فیصل آباد نے ہدایت کی کہ ضلع فیصل آباد، جھنگ، ٹوبہ ٹیک سنگھ اور چنیوٹ میں اے پلس، اے اور بی کیٹگری کے تعلیمی اداروں میں نصب سکیورٹی کیمروں کو تیزی سے سیف سٹی اتھارٹی کے ساتھ منسلک کیا جائے ۔ انہوں نے واضح کیا کہ اس ضمن میں معمولی سی بھی لاپروائی برداشت نہیں کی جائے گی۔ کمشنر نے پبلک سیفٹی ایپلی کیشن کے اپ ڈیٹ ورژن کی تنصیب کے حوالے سے بریفنگ بھی لی۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں