وزیراعلیٰ کا رضاکارانہ خون کے عطیات کے فروغ کا عزم

وزیراعلیٰ کا رضاکارانہ خون کے عطیات کے فروغ کا عزم

کراچی(اسٹاف رپورٹر)وزیر اعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ نے صوبے میں رضاکارانہ خون کے عطیات کو فروغ دینے کا عزم کیا اور اس نیک مقصد کو قومی سطح پر اجاگر کرنے پر زور دیا۔

 انہوں نے یہ بات پاکستان بھر میں رضاکارانہ خون کے عطیات کو فروغ دینے والی قومی تحریک ’’انڈس زندگی‘‘کے اجرا کے موقع پر صدارتی خطاب کرتے ہوئے کہی۔ وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ نے انکشاف کیا کہ ملک کی 240ملین سے زیادہ آبادی کے باوجود صرف 10فیصد خون کے عطیات رضاکاروں سے آتے ہیں۔انڈس زندگی صرف ایک مہم نہیں بلکہ پاکستانی عوام کے لیے اجتماعی دعوت ہے ۔انہوں نے اس بات کو یقینی بنانے کے مشترکہ مقصد کے لیے متحد ہونے کی اہمیت پر زور دیا کہ ہر ضرورت مند پاکستانی کو رضاکارانہ عطیات کے ذریعے زندگی بچانے والے خون تک رسائی حاصل ہو۔ انہوں نے بلڈ ڈونیشن دینے والوں کو سراہا اور انہیں تبدیلی لانے والے قرار دیا۔ سید مراد علی شاہ نے اس قومی تحریک کے لیے حکومت کی مکمل حمایت کا عزم کیا اور ہر ایک پاکستانی اس نیک مقصد میں شامل ہو۔ انہوں نے ملک میں بلڈ ڈونیشن کے نظام میں تبدیلی لاتے ہوئے عطیات سے رضاکارانہ عطیات میں تبدیل کرنے پر زور دیا۔ اس بات پر زور دیتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ہر فرد کے پاس جان بچانے کی طاقت ہے ۔ سب کو اس نیک مقصد میں حصہ لینا چاہئے ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں