شہرمیں مہنگی ،کم وزن روٹی بیچنے پر11 تنور مالکان گرفتار
لاہور (اپنے سٹی رپورٹر سے )وزیر خوراک پنجاب بلال یٰسین نے ضلعی انتظامیہ کے ہمراہ لاہور میں چھاپے مارے ۔
بلال یاسین کا کہنا ہے کہ مہنگی اور کم وزن روٹی بیچنے پر11 تنور مالکان گرفتار، متعدد کو اصلاحی نوٹس جاری کردیئے گئے ، لٹن روڈ، ٹیمپل روڈ، سگیاں، آئوٹ فال روڈ، بلال گنج اور ملحقہ علاقوں میں روٹی کی قیمتوں کو چیک کیا گیا۔ روٹی کی قیمت میں من مانے اضافے کو کسی صورت قبول نہیں کیا جائے گا، شہر بھر میں روٹی کا وزن 100 گرام اور قیمت 14 روپے مقرر کی گئی ہے۔