سندھ میں عملی طور پرڈاکوراج قائم ہے ، حسین محنتی

سندھ میں عملی طور پرڈاکوراج قائم ہے ، حسین محنتی

کراچی(اسٹاف رپورٹر)امیر جماعت اسلامی سندھ محمد حسین محنتی نے کہا ہے کہ آئی ایم ایف کے اشاروں پر بجلی قیمتوں میں مسلسل اضافہ کرکے صنعتوں کو تباہ اور عوام کو ذہنی مریض بنایا جارہا ہے ۔

مہنگائی بجلی بلوں میں مسلسل اضافے سمیت حکومت کے عوام دشمن اقدامات کے خلاف جماعت اسلامی کی پرامن جدوجہد جاری رہے گی۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے نظم صوبہ کے اجلاس سے خطاب کے دوران کیا۔ اجلاس میں 12 جولائی کو اسلام آباد میں مہنگائی کے خلاف ہونے والے دھرنے کی تیاریوں کا جائزہ سمیت دیگر دعوتی و تنظیمی امور کا جائزہ لیا گیا۔ صوبائی جنرل سیکریٹری کاشف سعید شیخ نے گزشتہ فیصلوں پر عملدرآمد کا جائزہ پیش کیا گیا۔ صوبائی امیر نے مزید کہاکہ جماعت اسلامی نے آپریشن عزم استحکام کی سختی سے مخالفت کی ہے کیونکہ یہ ملک و قوم کے مفاد میں نہیں ہے یہ ملک میں عدم استحکام کا باعث ہوگا۔حکومتی کا کل جماعتی کانفرنس کااعلان اچھی بات ہوگی تاہم یہ آپریشن کے اعلان سے پہلے منعقد کی جاتی تو بہتر ہوتا۔ سندھ میں عملی طور ڈاکوراج قائم ہے، صوبائی وزیر داخلہ کی جانب سے پولیس میں ریٹائرڈ فوجی بھرتی کرنے کا بیان اعتراف شکست ہے ۔ جب تک حکومت ظالم سرداروں، پولیس میں موجود کالی بھیڑوں اور ڈاکووں کا شیطانی اتحاد ختم نہیں کرتی اس وقت تک سندھ میں قیام امن ممکن نظر نہیں آتا ہے ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں