اشتہاری کی گرفتاری کیلئے جانیوالی پولیس پارٹی پر حملہ

اشتہاری کی گرفتاری کیلئے جانیوالی پولیس پارٹی پر حملہ

راولپنڈی(احمد بھٹی)اشتہاری ملزم کی گرفتاری کیلئے جانے والی پولیس ٹیم پر تشدد، دو اہلکار زخمی، ایک کی وردی پھاڑ دی گئی، اشتہاری سمیت 21 ملزم فرار، تین کو گرفتار کرلیا گیا۔

تھانہ نصیر آباد پولیس کو سب انسپکٹر راجہ محمد اویس نے بتایا کہ اشتہاری فراد خان کی گرفتاری کیلئے ڈھوک مستقیم اس کے گھر کے باہر پہنچا تو ایاز اور ارمان خان نے فراد خان کو بھگا دیا جبکہ فراد خان کے دیگر رشتہ داروں نے پولیس پارٹی پر حملہ کر دیا، مزید پولیس نفری کے پہنچنے پر ملزمان سعید، وحید، فیصل، آصف، خطاب، عزت، طارق، بشیر، بابری ،سہیل، بابر،نعمان، لیاقت، شوکت،نور عالم، مقبول خان،عالم زیب موقع سے فرار ہو گئے جبکہ محمد ایاز، ارمان خان اور سردار ولی خان کو قابو کر لیا، دوران مزا حمت کانسٹیبل محمد اقبال کی شرٹ بھی پھٹ گئی جبکہ کانسٹیبل وسیم صابراور کانسٹیبل ندیم احمد زخمی ہوگئے۔ پولیس نے مقدمہ درج کر کے تین ملزمان کو گرفتار کرلیا۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں