راولپنڈی: 12 ملزم گرفتار، 5 کلو چرس، 8 پستول برآمد

راولپنڈی: 12 ملزم گرفتار، 5 کلو چرس، 8 پستول برآمد

راولپنڈی (خبرنگار) راولپنڈی پولیس نے 12 ملزمان کو گرفتار کرکے 5 کلو سے زائد چرس اور اسلحہ برآمد کرلیا۔

 تھانہ پیرودہا ئی پولیس نے یاسر سے 1660 گرام چرس، تھانہ رتہ امرال پولیس نے مشتاق سے 1400 گرام چرس، تھانہ وارث خان پولیس نے مغیز سے 530 گرام چرس، تھانہ ایئر پورٹ پولیس نے علی مت خان سے 520 گرام چرس، تھانہ کہوٹہ پولیس نے سمیع اللہ سے 530 گرام چرس، فیضان سے 510 گرام چرس، تھانہ جاتلی پولیس نے ندیم سے 2 پستول، امیر حمزہ سے 2 پستول، محسن سے پستول، تھانہ رتہ امرال پولیس نے محمد علی سے پستول، دولت خان سے پستول، تھانہ ایئر پورٹ پولیس نے اعزاز سے بھی ایک پستول برآمد کیا۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں