نیشنل ایکشن پلان پر عملدرآمد کیا جائے، تحریک نفاذفقہ جعفریہ

نیشنل ایکشن پلان پر عملدرآمد کیا جائے، تحریک نفاذفقہ جعفریہ

راولپنڈی(نیوز رپورٹر)تحریک نفاذفقہ جعفریہ پاکستان کے سربراہ علامہ آغا سید حسین مقدسی نے کہا ہے کہ دہشت گردی کے خلاف جنگ پاکستان کی سالمیت اور بقا کی جنگ ہے۔۔۔

 ملک میں امن و امان کے قیام کیلئے نیشنل ایکشن پلان پر عملدرآمد کیا جائے، پاکستان میں کوئی شیعہ سنی لڑائی نہیں نہ ہی ہونے دیں گے، عقائداور عبادات سے متصادم کسی کی مداخلت قبول نہیں کریں گے ،ممنوعہ جماعتوں پر پابندی پر صحیح معنوں میں عمل کرایا جائے ۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے تحریک نفاذ فقہ جعفریہ پاکستان کے اعلیٰ سطح اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں