زرعی یونیورسٹی کے زیر اہتمام مینگو فیسٹیول اختتام پذیر

زرعی یونیورسٹی کے زیر اہتمام مینگو فیسٹیول اختتام پذیر

ملتان (خصوصی رپورٹر)ایم این ایس زرعی یونیورسٹی اور سینتورس مال اسلام آباد کے اشتراک سے آٹھویں تین روزہ مینگو فیسٹیول کا اختتام پذیر ہوگیااس موقع پر سردار یاسر الیاس نے کہا کہ اس وقت پاکستان ایک مشکل دور سے گزر رہا ہے زرعی یونیورسٹی ملتان جس سطح کا کام کر رہی ہے اس پر مجھے بہت زیادہ خوشی ہوئی ہے ۔

انشائاللہ آنے والے دنوں میں مل کر ہم پاکستان کی ایکسپورٹ پر کام کریں گے ۔انہوں نے کہا کہ سینتورس مال میں اس وقت بہت سے ممالک چائنہ نیپال عمان ،روس ، امریکا، یورپ اور آسٹریلیا کے وزٹر آئے ہوئے ہیں جو کہ مینگو فیسٹیول انجوائے بھی کر رہے ہیں اور ساتھ مینگو کھا بھی رہے ہیں۔آخر میں انہوں نے تمام انتظامیہ کا شکریہ ادا کیا کہ انہوں نے اسلام آباد میں مینگو فیسٹیول کا انعقاد کروایا۔وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر اشتیاق احمد رجوانہ نے کہا کہ میں سردار یاسر الیاس کا مشکور ہوں کہ انہوں نے سینتورس مال میں زرعی یونیورسٹی ملتان کو یہ موقع فراہم کیا کہ وہ مینگو گروورز اور ایکسپورٹرز کو مزید ایکسپورٹ بڑھانے کے لیے پلیٹ فارم مہیا کر سکیں اس کے ساتھ ساتھ اسلام آباد کی عوام کو مینگو کی مختلف ورائٹیز دیکھنے کا موقع فراہم کیا۔اس وقت پاکستان میں 250 سے زائد مینگو کی ورائٹیز موجود ہیں لیکن جو مارکیٹ میں دستیاب ہیں وہ 8 سے 10 ورائٹیز ہیں لیکن اس کے علاوہ بھی بہت سی ایسی ورائٹیز ہیں جن کے اندر یہ پوٹینشل موجود ہے کہ وہ کمرشل بنیادوں پر مارکیٹ میں لائی جا سکتی ہیں۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں