محرم الحرام کے حوالے سے موک ایکسرسائز کا اہتمام

محرم الحرام کے حوالے سے موک ایکسرسائز کا اہتمام

ملتان (کرائم رپورٹر)سی پی او ملتان صادق علی ڈوگر کی ہدایت پر ملتان پولیس اکی جانب سے محرم الحرام کے سکیورٹی انتظامات کے سلسلے میں دربار حضرت شاہ شمس، امام بارگاہ ممتاز آباد، امام بارگاہ حیدریہ گلگشت اور اہم مقامات پر موک ایکسرسائز کی گئی۔

موک ایکسرسائز میں ڈسٹرکٹ پولیس، ایلیٹ فورس، ڈولفن فورس، محافظ سکواڈ، سپیشل برانچ، سول ڈیفنس، فائر بریگیڈ، ریسکیو 1122، فرانزک اور دیگر حساس اداروں نے شرکت کی۔موک ایکسرسائز دہشت گردی یا کسی بھی ناگہانی صورتحال سے نمٹنے کے لیے کی گئی۔موک ایکسرسائز میں دہشت گردوں کے حملے کی صورت میں پولیس اور دیگر اداروں نے اپنی اپنی ذمہ داریوں کا عملی مظاہرہ کیا۔موک ایکسرسائز کا مقصد کسی بھی دہشتگردی یا ناگہانی صورت میں اداروں کے درمیان کوآرڈی نیشن اور ریسپانس کو چیک کرنا ہے ۔تمام اداروں نے موک ایکسرسائز کے دوران بروقت ریسپانڈ کیا۔شہریوں سے بھی اپیل ہے کہ کسی بھی مشکوک شخص یامشکوک سرگرمی کی صورت میں فوری طورپر ایمرجنسی ہیلپ لائن 15 یا متعلقہ تھانے کواطلاع دیکر ذمہ دار شہری ہونے کا ثبوت دیں۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں