اشیاء خورونوش کی قیمتوں کا از سر نو تعین،عملدرآمد کی ہدایت

اشیاء خورونوش کی قیمتوں کا از سر نو تعین،عملدرآمد کی ہدایت

وہاڑی(نمائندہ خصوصی)ڈپٹی کمشنر وہاڑی آصف حسین شاہ کی صدارت میں ضلعی پرائس کنٹرول کمیٹی کا اجلاس ، تاجر تنظیموں کے نمائندوں، مارکیٹ کمیٹی افسروں اور صارفین کے نمائندوں کی مشاورت سے اشیاء خورونوش کی قیمتوں کا از سر نو تعین ۔

ڈپٹی کمشنر سید آصف حسین شاہ نے تاجر تنظیموں کے نمائندوں کو ہدایت کی کہ وہ مقررہ نرخوں پرفروخت یقینی بنائیں اور نمایا جگہوں پرنرخنامے آویزاں کرائیں بصورت دیگر سخت کارروائی ہوگی۔ نئے نرخوں کے مطابق آٹا تھیلا 10کلوگرام 780روپے ،20کلوگرام آٹا تھیلا 1560روپے ،چاول کرنل کچی سپر باسمتی277روپے ، چاول پکی باسمتی 277روپے ، چاول اری 140روپے ، دال چناسپریم 330روپے ،دال چنا میڈیم 295روپے ،دال چنا باریک 270روپے ،دال مسور موٹی 278روپے ، دال ماش (دھلی) چمن 550روپے ، دال ماش بغیر دھلی ہوئی (برما) 485روپے ، دال مونگ دھلی ہوئی 330روپے ،چنا سفید موٹا لوکل 355، چنا سفید باریک لوکل 285روپے ، سوجی، میدہ 125روپے ،بیسن 290روپے ، گوشت چھوٹا 1300روپے ، گوشت بڑا700روپے اور دہی 150روپے فی کلوگرام، دودھ فی لیٹر 130روپے ،روٹی تندوری 100گرام 13روپے ، نان سادہ 100گرام 15روپے ،سموسہ40روپے فی عدد، ڈبل روٹی بڑی700گرام 100 روپے جبکہ ڈبل روٹی چھوٹی450گرام 75روپے کے حساب سے دکاندار فروخت کریں گے ۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں