کینیڈین ہائی کمشنر کا چیئرمین سینیٹ کے اعزاز میں استقبالیہ

کینیڈین ہائی کمشنر کا چیئرمین سینیٹ کے اعزاز میں استقبالیہ

اسلام آباد(نامہ نگار)کینیڈین ہائی کمشنر لیسلی سکینلن نے کینیڈین ہائی کمیشن اسلام آباد میں چیئرمین سینیٹ سید یوسف رضا گیلانی کے اعزاز میں ایک استقبالیہ کا اہتمام کیا۔

 اس موقع پر ملاقات میں تجارت، سرمایہ کاری، سکیور ٹی ، ثقافتی تبادلوں میں تعاون بڑھانے اور دو طرفہ تعلقات کو مضبوط بنانے پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ چیئرمین سینیٹ نے کہا پاکستان اور کینیڈا کے درمیان دیرینہ دوستی کو مزید مستحکم کیا جا ئیگا۔ چیئرمین سینیٹ نے پارلیمانی اور دیگر اعلیٰ سطح تبادلوں کی اہمیت پر بھی روشنی ڈالی اور کہا کہ وفود کے تبادلوں سے دونوں ملکوں کے عوام کو مزید قریب لانے میں مدد ملے گی۔ ملاقات میں افغان مہاجرین کا معاملہ بھی زیر غور آیا ، چیئرمین سینیٹ نے درخواست گزاروں کی سہولت کے لیے ویزا پروسیسنگ اور اجرا کے نظام کو تیز کرنے پر زور دیا۔ انہوں نے تعلیم کے شعبے میں کینیڈا کے تعاون کو سراہتے ہوئے خواتین کے لیے مخصوص وظائف متعارف کرانے کی تجویز بھی دی۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں