سیاحوں کو سہولیات دینے کیلئے اقدامات کر رہے ہیں، ڈی سی مری

سیاحوں کو سہولیات دینے کیلئے اقدامات کر رہے ہیں، ڈی سی مری

راولپنڈی(نیوزرپورٹر)ڈپٹی کمشنر مری آغا ظہیر عباس شیرازی نے مری مال روڈ کا دورہ کیا، انہوں نے مال روڈ پر صفائی اور سیاحوں کی سہولیات کے لیے انتظامات کا جائزہ لیا۔

 اس موقع پر ڈپٹی کمشنر نے مال روڈ پر مختلف ہوٹلوں کا بھی معائنہ کیا۔ اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا سیاحت کو فروغ اور سیاحوں کو سہولیات دینے کے لیے عملی اقدامات کیے جا رہے ہیں۔ مال روڈ سمیت مری کے دیگر مقامات پر صفائی ستھرائی کے بہترین انتظامات کیے گئے ہیں۔ روزانہ کی بنیاد پر آر ڈبلیو ایم سی کے ورکرز مری اور گردونواح میں صفائی ستھرائی مہم میں مصروف ہیں۔ انہوں نے سیاحوں کیلئے انتظامات مزید بہتر بنانے کی ہدایت بھی کی۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں