گدے کی لائف ٹائم گارنٹی کلیم نہ کرنے پر دکاندار کو10لاکھ ہرجانہ کا لیگل نوٹس

 گدے کی لائف ٹائم گارنٹی کلیم نہ کرنے  پر دکاندار کو10لاکھ ہرجانہ کا لیگل نوٹس

راولپنڈی (خبرنگار) ضلعی کنزیومر پروٹیکشن کونسل نے گدے کی لائف ٹائم گارنٹی کلیم نہ کرنے پر دکاندار کو 10 لاکھ روپے ہرجانہ کا لیگل نوٹس جاری کر دیا۔

راولپنڈی کے رہائشی فرحان نامی صارف نے کنزیومر پروٹیکشن کونسل کو درخواست میں موقف اختیار کیا کہ اس نے 2019میں اسد فوم سینٹر کری روڈ سے 95ہزار روپے کے گدے خریدے جن کی لائف ٹائم گارنٹی دی گئی مگر گدے 2024 میں ہی خراب ہو گئے، انکی واپسی یا تبدیلی کا کہا تودکاندار نے صاف انکار کردیا۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں