تاجر دوست سکیم تاجروں کیلئے پھندا، صدر مرکز ی تنظیم تاجران

تاجر دوست سکیم تاجروں کیلئے پھندا، صدر مرکز ی تنظیم تاجران

اسلام آباد (اپنے رپورٹر سے) مرکزی تنظیم تاجران پاکستان کے صدر محمد کاشف چودھری نے تاجر دوست سکیم کو تاجر دشمن قرار دیتے ہوئے کہا کہ یہ تاجر دوست سکیم نہیں بلکہ تاجروں کو ظالمانہ ٹیکسز کے جال میں پھنسانے کا پھندا تیار کیا گیا ہے۔

 چھوٹے تاجر کیلئے ہر مہینے ٹیکس جمع کروانا اور ریکارڈ رکھنا ناممکن ہے۔ تاجر دوست سکیم کے تحت ماہانہ ٹیکس جمع نہ کروا سکنے پر تاجروں کو نوٹسز اور بلیک میلنگ کا سامنا کرنا پڑے گا۔ انہوں نے کہا تاجر ٹیکس دینا چاہتا ہے مگر اس کیلئے مناسب شرح کا ٹیکس اور منصفانہ نظام ہونا چاہئے۔ ایف بی آر تاجر تنظیموں کے ساتھ بیٹھ کر قابل عمل منصوبہ بنائے بصورت ملک گیر سطح پر سخت احتجاج کریں گے۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں