راولپنڈی گرجا روڈ پر سالانہ شیعہ سنی امن واک کا اہتمام

راولپنڈی گرجا روڈ پر سالانہ شیعہ سنی امن واک کا اہتمام

راولپنڈی (نیوز رپورٹر) محرم الحرام کی آمد کے موقع پر شہر میں امن و امان کی فضا قائم رکھنے کیلئے گرجا روڈ پر سالانہ شیعہ سنی امن واک کا اہتمام کیا گیا۔

 جس کی قیادت ممبر کینٹ بورڈ حاجی ظفر اقبال نے کی جبکہ سید قاسم شاہ، جاوید شاہ، قاضی شکور الٰہی، راجہ جہانگیر سمیت مختلف مکاتب فکر کے علما و مشائخ، پولیس افسران اور شہریوں کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔ واک کے شرکا نے امن و امان کے حوالے سے بینرز اٹھا رکھے تھے۔ واک کا اختتام ڈھوک سیداں چوک میں ہوا، شرکا سے حاجی ظفر اقبال نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ امام حسین ؓنے نانا کے دین اسلام کی اپنے خون سے آبیاری کی اور قیامت تک کیلئے حق و باطل کے درمیان فرق واضح کر دیا، ہم سب کا فرض ہے کہ محرم الحرام کی حرمت کا خیال رکھتے ہوئے اسے پوری عقیدت و احترام سے منائیں۔ 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں