شہریوں کو لفٹ دے کر لوٹنے والے 5ملزم گرفتار

شہریوں کو لفٹ دے کر لوٹنے والے 5ملزم گرفتار

اسلام آباد (خصوصی رپورٹر) انسداد ڈکیتی یونٹ نے راہزنی اور شہریوں کو گاڑی میں بٹھا کر لوٹنے کی متعدد وارداتوں میں مطلوب دو منظم گروہوں کے 5ارکان کو گرفتار کر لیا۔

 گرفتار ملزمان کے قبضہ سے چھینی گئی رقم اور قیمتی موبائل فون برآمد کر لیے گئے۔ گرفتار ملزمان کی شناخت نعمان، تصور عباس، رشید، ارشد خان اور نقیب اللہ کے ناموں سے ہوئی ہے۔ ابتدائی تفتیش کے دوران گرفتار ملزمان نے متعدد وارداتیں کرنے کا انکشاف کیا ہے۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں