پولیس وردی میں ملبوس ملزم نے تاجر سے 80لاکھ چھین لیے

 پولیس وردی میں ملبوس ملزم نے تاجر سے 80لاکھ چھین لیے

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک)وفاقی دارالحکومت میں لوٹ مار کی وارداتیں عام ہوگئیں جبکہ پولیس حکام کا دعویٰ ہے کہ جرائم کی شرح کم ہو گئی ہے ،گزشتہ شام بلیو ایریا میں پولیس کی وردی میں ملبوس ملزم بزنس مین سے 80 لاکھ روپے چھین کر فرار ہوگئے ۔

سی سی ٹی وی فوٹیج سامنے آنے پر تھانہ کوہسار پولیس نے مقدمہ درج کر لیاتاہم ملزموں کا سراغ نہ لگایا جا سکا ۔ یہ واردات اسلام آباد کے بلیو ایریا میں فضل الحق روڈ پر ہوئی۔سی سی ٹی وی فوٹیج کے مطابق پولیس وردی میں ملبوس ملزمان نے کاروباری شخصیت کی گاڑی کو روکا، ملزمان یوں کھڑے تھے جیسے ناکہ لگا رکھا ہو۔گاڑی کے رکتے ہی پولیس کی وردی میں ملبوس ایک ملزم گاڑی کے پاس آیا اور چیکنگ کے بہانے گاڑی کا دروازہ کھولنے کو کہا اور دروازہ کھلتے ہی ملزم رقم سے بھرا ہوا شاپر لے کر بھاگ نکلا۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں