راولپنڈی،تاجروں کا اجلاس، بجٹ بارے مشترکہ لائحہ عمل پر اتفاق

راولپنڈی،تاجروں کا اجلاس، بجٹ بارے مشترکہ لائحہ عمل پر اتفاق

راولپنڈی (نیوز رپورٹر) راولپنڈی چیمبرآف کامرس کے اجلاس میں تاجر رہنماؤں نے کاروبار کش بجٹ کے اثرات کے حوالے سے مشترکہ لائحہ عمل اختیار کرنے اور ایکشن پلان پر اتفاق کیا ہے۔

 اجلاس میں مالیاتی بجٹ 2024میں موجودہ ٹیکس دہندگان پر عائد اضافی ٹیکسوں پرشدید تحفظات کا اظہار کرتے ہوئے کہاگیا کہ بجٹ میں سیلز ٹیکس کی شرح میں اضافہ، انکم ٹیکس سلیب میں تبدیلی اور اضافہ، ڈیوٹی میں اضافہ اور بجلی کے بے تحاشا بلوں نے کاروبار کرنا مشکل کر دیا ہے۔ اجلاس چیمبر کے صدر ثاقب رفیق اور گروپ لیڈر سہیل الطاف کی زیرصدارت منعقد ہوا جس میں آل پاکستان انجمن تاجران کے صدر اجمل بلوچ، مرکزی تنظیم تاجران پاکستان کے صدر کاشف چودھری، انجمن تاجران پنجاب کے صدر اور راولپنڈی کے شاہد غفور پراچہ، انجمن تاجران کینٹ کے صدر شیخ حفیظ، ارشد اعوان، شیخ آصف ادریس، راجہ جواد اور ظفر قادری بھی موجود تھے۔ رہنماؤں نے کہا پاکستان بھر کی ٹریڈ یونینز، ایسوسی ایشنز اور چیمبرز سے رابطے شروع کر دیئے ہیں، آئندہ چند روز میں مشاورت کے بعد مشترکہ ایکشن پلان کو حتمی شکل دی جائے گی۔ 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں